ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز نے کاویری مینجمنٹ منصوبہ بندی کا مسودہ عدالت میں پیش کیا

مرکز نے کاویری مینجمنٹ منصوبہ بندی کا مسودہ عدالت میں پیش کیا

Mon, 14 May 2018 23:59:49    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مرکز نے کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں کاویری ندی کے پانی کے بٹوارے کے لیے کاویری مینجمنٹ منصوبہ بندی کا مسودہ آج سپریم کورٹ میں اس کے مشاہدے کے لئے پیش کیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجی وائی چندرچوڈ کی تین رکنی بینچ نے منصوبہ بندی کا مسودہ ریکارڈ پر لیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا جائزہ کرے گی۔ مرکزی آبی وسائل سیکرٹری نے یہ مسودہ بینچ کو پیش کیا۔بنچ نے کہاکہ ہمیں یہ جائزہ کرنا ہے کہ کیا یہ منصوبہ ہمارے فیصلے کے مطابق ہے۔بنچ نے کہا کہ ہم اس پر 16مئی کو غور کرکے اس کی منظوری دیں گے۔عدالت نے کہا کہ وہ اس منصوبہ کے حق کے پہلو پر غور نہیں کرے گی۔اس کے بجائے وہ دیکھے گی کہ کیا یہ 16فروری کے اس فیصلے کے مطابق ہے۔عدالت نے آٹھ مئی کو پانی کے وسائل کے سیکرٹری کی منصوبہ بندی کے ساتھ ذاتی طور پر اس کے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔کورٹ نے کہا تھا کہ 16فروری کے فیصلے کے مطابق کاویری انتظام کی منصوبہ بندی تیار نہیں کرنا سراسر توہین ہے۔عدالت نے اپنے 16 فروری کے فیصلے میں کاویری پانی تنازعہ ٹربیونل کے 2007کے ایوارڈ میں ترمیم کرنے کے ساتھ ہی واضح کیا تھا کہ اس کے لیے اب کسی بھی بنیاد پر میعاد نہیں بڑھائی جائے گی۔


Share: